ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / فیض آباد کے آفتاب عالم کی گرفتاری کے بعد ممبئی سے الطاف قریشی اورجاویداقبال بھی گرفتار

فیض آباد کے آفتاب عالم کی گرفتاری کے بعد ممبئی سے الطاف قریشی اورجاویداقبال بھی گرفتار

Thu, 04 May 2017 20:52:13    S.O. News Service

ممبئی،4مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے دو مشتبہ ایجنٹوں کو اتر پردیش اور مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی عملہ کی ایک مشترکہ مہم میں گرفتار کیا گیا ہے۔حکام نے آج بتایا کہ ان میں سے ایک کی شناخت الطاف قریشی کے طور پر ہوئی ہے اسے کل دیر رات جنوبی ممبئی کے مجسد بندر علاقے سے گرفتار کیا گیا، جبکہ دوسرے مشتبہ کی شناخت جاوید اقبال کے طور پر ہوئی ہے، اسے آج صبح اگری پاڑا کے یوسف منزل عمارت سے حراست میں لیا گیا۔افسر نے بتایا کہ قریشی(37) حوالہ آپریٹر ہے اور مبینہ طورپر آئی ایس آئی کے لئے بھی کام کرتا ہے۔ اقبال، قریشی کا معاون ہے۔انہوں نے کہا کہ قریشی نے آفتاب علی نام کے دیگر مبینہ آئی ایس آئی ایجنٹ کے بینک اکاؤنٹ میں لکھنؤ میں جاسوسی سرگرمیاں چلانے کے لئے مبینہ طور پرپیسہ جمع کرایا تھا۔آفتاب کو کل اترپردیش کے فیض آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اے ٹی ایس افسران نے قریشی کے گھر سے ایک سیل فون اور 71.57 لاکھ نقد برآمد کئے۔ قریشی جاوید ناوی والا کے اشارے پر حوالہ کاروبار میں ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں سے پوچھ گچھ کرنے پر یہ بات سامنے آئی کہ جاوید پاکستان سے ہدایات لیتا تھا اور اس کے اشارے پر قریشی اکثر آفتاب کے بینک اکاؤنٹ میں فنڈز جمع کرتا تھا۔انہوں نے کہا کہ جاوید پڑوسی ملک میں آئی ایس آئی حکام کے مسلسل رابطہ میں تھا۔


Share: